پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمی بخاری نے کہا ہے کہ امید تھی جلد اجلاس ہو جائے گا لیکن اب لگتا ہے مذید کچھ دن مسافر رہیں گے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں لیگی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ جس ہوٹل میں رہ رہے تھے اس میں جگہ کم ہے ، نئے ہوٹل منتقل ہو رہے ہیں اور یہاں امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہو رہا تھا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ مونس الہی کی کروڑوں روپے رشوت کی آفر کا اکٹھے رہ کر مقابلہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، امید تھی جلد اجلاس ہو جائے گا لیکن اب لگتا ہے مذید کچھ دن مسافر رہیں گے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اپنے جاری بیان میں کہا کہ عظمی بخاری نے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے آئین پاکستان کو پیروں تلے روندا۔
انہوں نے کہا کہ 9 اپریل کو اب شہباز شریف وزیراعظم پاکستان منتخب ہوں گے، آئین اور پاکستان کے مطابق فیصلہ آنے پر سپریم کورٹ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
