
مشہور اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز میں اچانک کمی کیوں آنے لگی؟ وجہ سامنے آگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز میں ایک دہائی میں پہلی بار کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کمپنی نےعندیہ دیا ہے کہ ابھی کمپنی کے سبسکرائبرز کی تعداد میں مزید کمی آنے کا بھی امکان ہے۔
اس حوالے سے کمپنی کا ہے کہ یہ اسٹریمنگ سروس سرمایہ کاروں کے لیے قابل اعتماد ترقی کا ذریعہ رہی ہے اور سبسکرائبرز کی تعداد میں جو کمی دیکھنے میں آئی ہے یہ غیر معمولی ہے۔
کمپنی نے سبسکرائبرز کی تعداد میں غیر معمولی کمی کی وجہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روس میں اپنی سروس کی معطلی کو قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس کے اس سال کی پہلی سہ ماہی تک 221.6 ملین سبسکرائبرز تھے، جو گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں قدرے کم ہیں۔
علاوہ ازیں کمپنی کے شیئرز بھی 25 فیصد سے زائد کمی کے بعد 259.30 ڈالر پر آگئے ہیں۔
سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کے حوالے سے کپمنی کا یہ بھی خیال ہے کہ کمپنی کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عوامل میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سبسکرائبرز ان لوگوں کے ساتھ اپنے اکاؤنٹس کو شیئر کرتے ہیں جو ان کے گھروں میں نہیں رہتے۔
اسٹریمنگ کمپنی نے اندازہ لگایا ہے کہ اس وقت کمپنی کو تقریباً 222 ملین گھرانے سروس کی ادائیگی کر رہے ہیں، جبکہ اکاؤنٹس 100 ملین سے زیادہ ایسے دوسرے گھرانوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں جوکہ سبسکرپشن فیس ادا نہیں کر رہے ہیں۔
جس پر نیٹ فلکس کے چیف ایگزیکٹو ریڈ ہیسٹنگز کا کہنا ہے کہ ’اب وہ اکاؤنٹس شیئرنگ کو روکنے کے حوالے سے سخت اقدامات کررہے ہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News