Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہلکی پھلکی ورزش بریسٹ کینسر کے دوبارہ حملے سے تحفظ دیتی ہے، تحقیق

Now Reading:

ہلکی پھلکی ورزش بریسٹ کینسر کے دوبارہ حملے سے تحفظ دیتی ہے، تحقیق

ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ اہم خبر یہ آئی ہے چھاتی کے سرطان سے صحت یاب ہونے والی خواتین اگر ورزش کو اپنا معمول بنالیں تو وہ اس مرض کے دوبارہ حملے سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔

 یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ بریسٹ کینسر کا حملہ بار بار ہوتا ہے لیکن ایسے خوش نصیب افراد جو اس مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں اگر کچھ ہمت سے کام لے کر درمیانے درجے کی ورزش کواپنا شعار بنالیں تو جسم کا قدرتی دفاعی یا امنیاتی نظام بہتر ہوجاتا ہے اور کینسر کے اگلے حملے سے بھی تحفظ دے سکتا ہے۔

یہ تحقیق کولمبس اوہائیوامریکا میں کی گئی جس کے مطابق کیموتھراپی یا ریڈیو تھراپی کے بعد مریض کینسر سے آزاد ہوجاتا ہے تو درمیانے درجے کی ورزش ایک جانب تو ان کو فٹ رکھتی ہے، ڈپریشن سے بھی بچاسکتی ہے کیونکہ کیموتھراپی کے ڈپریشن کے اثرات بھی ہوتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ان کی قدرتی امنیاتی بھی برقرار رہ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امیون ریسپونس دیکھنے کے لئے کا ایک سروے کیا گیا تھا جس میں بظاہر ٹائی فائیڈ ویکسین کا امیون ریسپونس چیک کیا گیا تھا لیکن ساتھ ہی اس تحقیق کا رخ بریسٹ کینسر کی جانب بھی موڑ دیا گیا تھا۔

امیونٹی کا مطلب یہ ہے کہ جسم میں کسی بھی وجہ سے سوزش ہو جوکئی بیماریوں کا سبب بنتی ہے اور خون کے  سفید خلیات کا جو ریپونس ہوتا ہے اس کو ورزش بہتر بناتی ہے یہ بات تو طے ہے لیکن بریسٹ کینسر سے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں اس کے فائدہ دو چند ہوسکتے ہیں اور اس بہت فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

تاہم اس تحقیق کی خاتون محقق جینیز کیسیلیٹ گلیسرکا کہنا ہے وہ خواتین جو اس مرض سے صحتیاب ہو چکیں ہیں اگر درمیانے درجے کی ورزش کو اپنا شعار بنالیں تو اس سے بہت مثبت نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں ضروری نہیں کہ اس کے بہت سخت قسم کی ورزش کی جائے بلکہ ہلکی پھلکی ورزش سے بھی  فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

 اگرچہ یہ تحقیق بہت چھوٹے پیمانے پر کی گئی ہے جس میں صرف ایک سو اٹھاون ہی ایسی خواتین کو شامل کیاگیا تھا جنہیں دس سال پہلے کیموتھراپی سے گزرنا پڑا تھا اور ان میں سے کئی خواتین مینوپاز سے بھی گزر چکی تھی اور موٹاپے کا شکار بھی تھی تو ایسی خواتین جنہوں ورزش کو جاری رکھا ان کے اندر بہت اچھے اور مثبت اثرات دیکھنے میں آئے جسم  کینسر اور دوسری بیماریوں سے لڑنے یا مقابلے میں بہتر پایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر