Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالیہ اور رنبیر کی شادی پر سیکیورٹی کیلئے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا

Now Reading:

عالیہ اور رنبیر کی شادی پر سیکیورٹی کیلئے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا
رنبیر

 بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبروں کے خوب چرچے ہو رہے ہیں، اس حوالے سے تازہ ترین خبر شادی کی تقریب میں سیکیورٹی کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی 14 اپریل کو ممبئی میں ہوگی اور اس اہم تقریب کے لئے ناصرف سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں 200 باؤنسرز اور ڈرونز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید کہا جا رہا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنے ہنی مون کے لیے جنوبی افریقہ جائیں گے۔

رنبیر

شادی کس مقام پر ہوگی؟

Advertisement

 بالی ووڈ جوڑی نے شادی کے لیے رشی کپور کے گھر کرشنا راج (آر کے) ہاؤس کا انتخاب کیا ہے۔

کرشنا راج - فوٹو: سوشل میڈیا

کون کونسے بالی ووڈ اسٹارز شادی کو چار چاند لگائیں گے؟

لیگ ہونے والی فہرست کے مطابق اس شادی میں انڈسٹری کے نامور ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، آدیتیا چوپڑا، زویا اختر، مسابا گپتا، ورن دھاون،آدیتیا روئے ، روہیت دھاون، ایان مکھرجی، ارجن کپور، منیش ملہوترا، اکنشا رانجن اور انوشکا رنجن شرکت کرینگے۔

Advertisement

رنبیر

ذرائع کا کہنا ہےکہ بھٹ اور کپور خاندان کے افراد جن میں مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ کے جبکہ دوسری جانب کرشمہ کپور، کرینہ کپور اور سیف علی خان شامل  ہیں ، ان کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ  شاہ رخ خان بھی اس شادی میں شرکت کرینگے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی دوست اور بالی ووڈ کی صف اول کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون بھی شرکت کرینگی جوکہ دلہا کی سابقہ گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں۔

واضح رہےکہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی مشہور فلمی جوڑی ہے، دونوں اسٹارز اکثر اپنی دوستی اور تعلق کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر