خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عذاب عمرانی نے نہ ڈیزل سپلائی کیا اور نہ ادائیگی کی۔
وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خرم دستگیر نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 5 ہزار 8 سو میگا واٹ بجلی بنانے کی صلاحیت بند پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی، فرنس آئل اور کول ایندھن فراہم نہیں کیا گیا، عذاب عمرانی نے نہ ڈیزل سپلائی کیا اور نہ ادائیگی کی، کچھ پاور پلانٹ کو اس دور میں بھی پلانٹ صاف کرنے کی اجازت دی گئی۔
خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاور پلانٹ مرمت کی وجہ سے بند ہیں، وزیر اعظم نے قوم کو کہا تھا کہ کل سے بجلی بہتر ہونا شروع ہو جائے گئی، اگلے ہفتے میں ہمیں 45 ٹن آئل آنے کی توقع ہے۔
وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی نے کہا کہ مئی میں ہم نے وافر مقدار میں آئل کا بندوبست کرلیا، اس وقت جو بجلی کا بحران ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے ہے اگلے دس دن میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ہوگی جبکہ عید کے دونوں میں بھی لائٹ نہیں جائے گئی۔
انہوں نے کہا کہ45 ہزار ٹن ایندھن فرنس آئل اور آر ایل این جی وزارت پیٹرولیم سے مانگ لیا ہے، مئی کے مہینے میں وافر مقدار میں ہمارے پاس موجود ہوگا، وزارت پیٹرولیم ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے۔
خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پوری طاقت اور صلاحیت کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی گردشی قرضے بڑھانے کے لیے کوئی حصہ نہیں ڈال رہی۔
وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی نے کہا کہ آنے والے دونوں میں گیپکو کو ٹرانسفارمر اور گریڈ اسٹیشن کی مرمت مکمل کرنی ہے، مرمتی کام یا کسی بھی خرابی کی وجہ سے گوجرانوالہ میں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ طلب کا تخمیہ 20 ہزار میگا ووٹ لگایا گیا تھا جب وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی، گرمی کی وجہ سے بجلی طلب کا تخمینہ اب 23 ہزار میگا ووٹ لگایا گیا ہے۔
خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی بلکہ بہتری آنا شروع ہو جائے گئی۔
وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی نے کہا کہ شیخ رشید نے مدینہ کی بے حرمتی میں جو کردار ادا کیا ہے وہ افسوسناک ہے، اگر اللہ کا عذاب آئے تو ان پی ٹی آئی والوں پر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بازوں ہم نے آزمائے ہوئے ہیں، انکا پی ٹی وی پر قبضہ دیکھا ہوا ہے، پی ٹی آئی احتجاج ضرور کریں، انکا احتجاج 126 دن کا پہلے بھی دیکھا ہے۔
خرم دستگیر نے کہا ہے کہ انتخابات کا فیصلہ اپوزیشن نے ملکر کرنا ہے، الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، ہم بھی انتخابی اصلاحات کرنے جا رہے ہیں جس کے بعد الیکشن ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
