
نادرا
میہڑ، دادو کے نواہی گاوٴں میں لگنے والی آگ سے متاثرین کو شناختی کارڈ کے حوالے سے درپیش مسائل پر چیئرمین نادرا طارق ملک کی جانب سے خصوصی اقدامات اٹھا لئے گئے ہیں۔
چیئرمین نادرا کا ڈپٹی کمشنر دادو اور ڈی جی نادرا سکھر سے رابطہ ہوا ہے جس میں چیئرمین نادرا نے کہا کہ نادرا متاثرین کو فوری شناختی کارڈ بنانے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
چیئرمین نادرا کے جاری کردہ احکامات کے مطابق تمام متاثرین کو فوری بلا معاوضہ شناختی کارڈ بنا کے دیئے جائیں گے۔
آگ سے متاثرین کو وزیراعظم کی طرف سے مالی امداد کے چیک دیئے گئے تاہم متاثرین کے شناختی کارڈ جلنے اور بینک اکاوٴنٹ نہ ہونے کی وجہ سے چیک کیش کرانے میں مشکلات کا سامناہے۔
چیئرمین نادرا نے ڈی جی سکھر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ گاوٴں میں فوری موبائل وینز بھیجی جائیں اور انگھوٹوں کے نشانات لے کر شناختی کارڈ بنائے جائیں۔
چیئرمین نادرا نے ڈپٹی کمشنر دادو سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام متاثرین کو فوری بلا معاوضہ شناختی کاڈ بنا کے دیئے جائیں گے اور عید سے پہلے شناختی کارڈ متاثرین کو ان کے حوالے کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈی سی دادو نے اس حوالے سے چیئرمین نادرا کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News