مشہور بھارتی اداکارہ گوہر خان نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے شوہر اور فیملی کے ہمراہ عمرے کی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پنجابی میں کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ آپ صرف اپنے رب کو راضی کریں ، سب کو نہیں، بھلے پورا جہاں آپ سے ناراض ہوجائے لیکن آپ کے رب کو آپ سے راضی ہونا چاہیے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے کہا کہ ’میرا یہ پیغام ایمان کے ان ٹھیکیداروں کے نام ہے جو سوشل میڈیا پر ہتک آمیزی سے بات اور تبصرے کرتے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ گوہر خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو جانتا ہے، اسے آپ کی اور میری عبادات کا علم ہے اور آپ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں اس سے مجھے کوئی غرض نہیں ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ اداکار ہوں رمضان میں عبادت کرتی ہوں روزہ رکھتی ہوں یہ میرا اور خدا کا معاملہ ہے۔
گوہر خان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کئے جا رہے ہیں جبکہ ان کے کئی مداح ان کی اس بات سے متفق ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
