
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ڈیزل کا دس سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ذخیرہ چھوڑ کرگئی تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی اور ڈیزل کا بہت بڑا بحران پیدا ہوچکا ہے، فصل پک چکی ہے اور کسانوں کو ڈیزل نہیں مل رہا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور ڈیزل کا بحران ان کی بدانتظامی کی وجہ سے ہوا ہے، توانائی کا ان کے پاس وزیر ہی نہیں، انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم پی آئی اے کا بوئنگ 777 جہاز لیں گے اور اس پر سارا پاکستان مفت عمرہ کرنے جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے یہ اس کو جھٹلاتے رہے پھر لیٹر سامنے آگیا، 60 ہزار ڈالر روزانہ خرچ ہونا تھا اس دورے میں، ان میں ایک آلوگوشت بنانے والا ملازم بھی تھا جس نے ساتھ جانا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ امیرحیدر نے اچھی بات کی کہ عبادت اپنے خرچے پر ہوتی ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ ایل این جی کے دو بڑے معاہدے ڈیفالٹ کرگئے ہیں، اس وجہ سے ایل این جی پاکستان نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پچاس ارب روپے کوئلے کے پلانٹس کو دینے جارہے تھے، انہوں نے کوئلے کے پلانٹس کو ادائیگی نہیں کی جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دس سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ذخیرہ چھوڑ کرگئی تھی، موجودہ حکومت کے دورمیں چینی اور گھی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ڈی اے پی کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوچکا ہے، اس وقت ان کی سب سے بڑی کوشش حمزہ کو وزیراعلیٰ بنانا ہے، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ فوری الیکشن کروایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News