Advertisement
Advertisement
Advertisement

بی ٹی ایس بینڈ ممبرز کی عروج آفتاب سے کیا بات ہوئی؟

Now Reading:

بی ٹی ایس بینڈ ممبرز کی عروج آفتاب سے کیا بات ہوئی؟

حال ہی میں اپنے گانے “محبت” کے لیے گریمی ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی عالمی شہرت یافتہ میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے ممبرز سے ملاقات ہوئی۔

امریکی شہر بروکلن سے تعلق رکھنے والی عروج نے کورین میوزک بینڈ کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو کے بارے میں بتایا۔

عروج آفتاب کی جانب سے جاری کی گئی ایک خصوصی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ جب میں نے بی ٹی ایس کے ساتھ تصویر لینے کی درخواست کی تو بینڈ ممبرز نے انہیں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی۔

عروج آفتاب نے جنوبی کوریائی بینڈ کے ممبرز سے کہا کہ پاکستان میں آپ کے مداح، آپ لوگوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔

بی ٹی ایس بینڈ ممبرز نے یہ سن کر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Arooj Aftab (@aroojaftabmusic)

عروج نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں حفیظ ہوشیارپوری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ “محبت” گانے پر انہیں گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا، جس کی شاعری حفیظ ہوشیار پوری نے لکھی تھی۔

عروج کا مزید کہنا تھا کہ سب مجھ سے کہہ رہے ہیں گریمی ایوارڈ تو دکھا دیں۔

انہوں نے کہا کہ گریمی ایوارڈ تقریب کے دوران ہی واپس لے لیا جاتا ہے، لیکن بعد ازاں یہ ایوارڈ آپ کو بذریعہ ڈاک آپ کے نام کے ساتھ بھیجا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مجھے ایوارڈ موصول ہوگا میں اس کے ساتھ ایک لائیو ویڈیو کرکے آپ سب کو دکھاؤں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر