پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ ملے جلے رجحان کیساتھ اختتام پذیرہوگیا تاہم سیاسی استحکام میں بہتری کی امید اور عدلیہ کے فیصلے کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات رہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا،ہنڈریڈ انڈیکس میں 657 پوائنٹس کا اصافہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 44ہزار 444 کی سطح پر بند ہوا۔
ادھر گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈالر کی اڑان تھم گئی ہے اور اس کی قدر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔
جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/KSyefbNHGP pic.twitter.com/YDPo2z96E2
— SBP (@StateBank_Pak) April 8, 2022
انٹربینک میں نمایاں کمی کے بعد ڈالر 184 روپے68 پیسے پربند ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر2 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 188 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 34 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 426 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافے سے 1933 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
