
پاکستان شوبز انڈسٹری میں سینئر اداکاروں کو ایوارڈز کیوں نہیں ملتے، اداکار محمد احمد نے بتا دیا۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کئی دہائیوں تک اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے سینئر پاکستانی اداکار سید محمد احمد نے فوشیا میگزین کو دیئے اپنے حال ہی کے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کہ ان کی عمر کے اداکاروں کو ایوارڈز نہیں ملتے۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ گزشتہ چند سالوں میں سینئر اداکاروں کو دیے جانے والے کرداروں میں کچھ بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے سامعین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی میں ملی ہے۔
تاہم انہوں نے بتایا کہ سینئر اداکاروں کی جو ایک ’رسمی پہچان‘ بن چکی ہے، وہ کچھ بہتر نہیں ہوئی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ان کی عمر کے اداکاروں کو ایوارڈز نہیں ملتے کیونکہ اکثر ایوارڈ شوز میں معاون اداکاروں کی کیٹیگری کو تسلیم نہیں کیا جاتا جبکہ سینئر اداکار اسٹیج پر جا کر پرفارم بھی نہیں کر سکتے جو کہ کئی بار ایوارڈز حاصل کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار محمد احمد نے برسوں شوبز کے شعبے میں معیاری کام کیا اور چاہے ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے ڈرامے ہوں یا ’اولاد‘ یا پھر ’کیک‘ جیسی فلمیں ہوں انہوں نے بہترین اداکاری کر کے سب کے دل جیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News