Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی نائب صدر کملا ہیرس دو بوسٹر ڈوز کے باوجود کورونا سے متاثر

Now Reading:

امریکی نائب صدر کملا ہیرس دو بوسٹر ڈوز کے باوجود کورونا سے متاثر

وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا ریپڈ اور پی سی آر دونوں ٹیسٹ میں کورونا مثبت آ گیا ہے۔

وہائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب صدر میں بیماری کی کوئی علامات نظر نہیں آئی تھی۔

کملا ہیرس اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں رہیں گی، لیکن کام کرتی رہیں گی اور انفیکشن سے ٹھیک ہونے کے بعد ہی وہائٹ ہاوس لوٹیں گی۔

وہائٹ ہاؤس کے مطابق 57 سالہ کملا ہیرس نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لگوا لی تھی اور اس کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں بوسٹر خوراک بھی لگوا لی تھی۔ اس کے باوجود انہیں کورونا انفیکشن سے جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، یکم اپریل کو انہوں نے ایک اضافی بوسٹر خوراک لگوائی تھی۔

وہائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نائب صدر کملا ہیرس کے ‘قریبی رابطے‘ میں نہیں آئے تھے۔

Advertisement

اسی سال مارچ میں کملا ہیرس کے شوہر ڈاج امہاف کورونا سے متاثر ہوئے تھے، لیکن کملا ہیرس اس وقت بھی نگیٹیو پائی گئی تھی۔

کچھ دن پہلے تک امریکی صدر جو بائیڈن کے بھی کورونا سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا، لیکن ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی تھی۔

وہائٹ ہاوس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کیٹ بیڈنگ فیلڈ نے اس ماہ کی شروعات میں بتایا تھا کہ ان کے کووڈ پازیٹیو ہونے کا خدشہ تھا، لیکن وہ ویکسینیٹیڈ ہیں اور بوسٹر ڈوز بھی لے چکے ہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں میں واشنگٹن کے کئی متاثر کن لوگ کورونا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ مارچ میں وہائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری جین پاسکی بھی کورونا کی چپیٹ میں آچکی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی کانگریس کی نینسی پیلوسی بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر