Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹویٹر نے چیٹ میں “ان مینشن” کی سہولت آزمائش کے لیے پیش کردی

Now Reading:

ٹویٹر نے چیٹ میں “ان مینشن” کی سہولت آزمائش کے لیے پیش کردی
ٹوئٹر

ٹویٹر میں ہیش ٹیگ اور دیگر ٹویٹ تھریٹ میں لوگ بار بار آپ کو شامل کرسکتے ہیں اور اس سےاکتاہٹ کے سوا پہلے آپ کے پاس کوئی اور راستہ نہ تھا۔ اب ٹویٹر نے لائیو ان مینشن کی آزمائش شروع کردی ہے جس کا انتخاب آپ کو اس بحث سے دور رکھ سکتا ہے۔

فی الحال بعض صارفین ہی یہ آپشن دیکھ سکتے ہیں اور استتفادہ کرسکتےہیں۔ ان مینشن کا سادہ مطلب ہے کہ مجھے شامل نہ کیا جائے ۔ یہ آپشن فیس بک میں ان فالو یا واٹس ایپ میں ایگزٹ جیسا ہی ہے۔ اس آپشن کے تحت آپ کو یہ سہولیات حاصل ہوں گی۔

اصل ٹویٹ اور اس کے جوابات ، پھر ان جوابات کے ردِعمل سے آپ کا نام نکل جائے گا۔

اسی ٹویٹ کے سلسلے میں کوئی بھی شخص آپ کو شامل نہیں کرسکے گا اور یوں آپ سکون سے رہ سکیں گے۔

Advertisement

کسی بھی اپ ڈیٹ اور گفتگو کے تبادلے میں بھی آپ کو کوئی اپ ڈیٹ نوٹس موصول نہ ہوگا۔

اس طرح ایپ میں آپ کے نام پر ٹویٹس کا ڈھیر جمع نہیں ہوگا اور آپ دیگر مفید کاموں میں مشغول رہ سکیں گے۔ یہ ٹویٹر کے ایک اور آپشن ریموو فرام فوٹو جیسا ہی ہے جو مصروف خواتین و حضرات کےلیے ایک مفید آپشن ہے اور ٹویٹر صارفین اس کا دیرینہ مطالبہ کررہے تھے۔

گزشتہ برس جون میں ٹویٹر نے اس کا اشارہ دیا تھا۔ اس وقت اعلان کیا گیا تھا کہ غیرضروری مینشن (شمولیت) آپشن کو ختم کیا جائے گا۔ اس طرح کوئی بھی آپ کو مینشن نہیں کرسکے گا۔ عموماً صحافی حضرات بھی اپنی ٹویٹ میں مجاز اداروں اور صاحبانِ اقتدار کو مینشن کردیتے ہیں۔ تاکہ وہ انہیں پڑھ کرکوئی رائے دے سکیں۔ لیکن بسا اوقات ٹویٹ کا ایک سیلاب جمع ہوجاتا ہے جسے آن لائن دباؤ ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔

لیکن کئی ممالک میں اسے نفرت کا نشانہ بنانے، ستانے اور آن لائن ہراساں کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹویٹر نے کی ورڈ اور ستانے والے یوزرز کو خاموش (میوٹ) کرانے کا آپشن بھی پیش کیا ہے جس کی آزمائش جاری ہے۔ بی ٹا ٹیسٹنگ کے بعد توقع ہے کہ یہ بھی دنیا بر کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

بعض ممالک میں صارفین ٹویٹس کی وہ بمباری کرتے ہیں کہ ان کی پوسٹ دور دور تک پہنچتی ہیں۔ ان میں ان کے اپنے مقاصد اور منفی رحجانات بھی پوشیدہ ہوسکتےہیں۔ ٹویٹر کمپنی اپنی ایپ کا فروغ تو جاہتی ہے لیکن وہ اخلاقیات کے معاملے میں بھی بہت سخت ہے۔ ْ

یہی وجہ ہے کہ اب ان میشننگ کا آپشن پیش کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر