 
                                                      
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ خط لکھنے کا سارا ملبہ اپوزیشن پر ڈالا گیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کل پوری قوم نے عمران خان کی الوداعی تقریب سنی، کل کی تقریر ایک ہارے ہوئے انسان کی تقریر تھی۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کو تباہی کے دھانے پر اس حکومت نے پہنچایا، 50 منٹ کی تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی کہ ملک کو کیا دیا، عمران خان نے وہی پرانی باتیں کی ہیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے خط کا جواب سفارتی زبان کے بجائے جلسے میں دیا، عمران خان نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا، جے یو آئی ف کا امریکہ سے نظریاتی طور پر اختلاف ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمارے امریکہ جانے پر بھی پابندی ہے، اگر ہم دنیا سے تعلقات رکھیں گے تو امریکہ بھی ہو گا اور چین بھی، خط لکھنے کا سارا ملبہ اپوزیشن پر ڈالا گیا ہے، کل آخری تقریر میں بھی وہی لائن اپنائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 