
پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت مسلم لیگ (ق) کے اراکین نے ایم این اے حسین الٰہی کو قائد حزب اختلاف کے لیے پارٹی امیدوار بنانے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریری طور پر درخواست دے دی گئی ہے۔
اس درخواست پر مسلم لیگ ق کے ایم این اے مونس الٰہی، ایم این اے فرخ خان اور حسین الٰہی کے دستخط موجود ہیں۔
خیال رہے کہ ق لیگ سے اپوزیشن میں بیٹھے والے ارکان میں ایم این اے مونس الٰہی، ایم این اے فرخ خان اور حسین الٰہی شامل ہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ منحرف اراکین کے اپوزیشن لیڈر کے لیے تین امیدوار سامنے آئے ہیں جس میں نور عالم، رمیش کمار اور راجہ ریاض کے نام شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ منحرف اراکین کے درمیان قائد حزب اختلاف کے چناؤ میں شدید اختلافات نظر آرہے ہیں جس کے باعث تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیش کمار وینکوانی نے اپوزیشن لیڈر نہ بنانے پر پی اے سی کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی کیلئے منحرف اراکین کا آپس میں شدید اختلاف نظر آرہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اختلاف مزید بڑھنے سے حکومت کیلئے ایک نئی پریشانی کھڑی ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News