Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیموں کے چھلکے افادیت میں کئی پھلوں سے آگے

Now Reading:

لیموں کے چھلکے افادیت میں کئی پھلوں سے آگے

لیموں سپر فوڈ میں شامل ایک ایسا پھل جس کی افادیت سے ہر ایک واقف ہے لیموں صرف ایک پھل ہی نہیں بلکہ یہ صحت بخش غذا اور بہترین دوا بھی ہے۔ لیموں اپنے اندرجادوئی خواص رکھتا ہے، اس میں کئی صحت بخش اجزاء جیسے وٹامن اے، بی، سی، کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، میگنیز، کاپر اور اینٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدارپائی جاتی ہے جو مجموعی صحت پرمثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

لیکن حیرت انگیز طور اس کا چھلکا خود لیموں اور دوسرے کئی پھلوں سے زیادہ افادیت رکھتا ہے، لوگوں کی بڑی تعداد لیموں استعمال کرنے کے بعد اس کا چھلکا پھینک دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پر لیموں کے چھلکوں کے چند حیرت انگیز فائدے پیش کئے جارہے ہیں۔

ہڈیوں کا محافظ

لیموں کے چھلکوں میں وٹامن سی اور کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کی صحت بڑھانے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی یہ ہڈیوں سے جڑے امراض جیسے اوسٹیوپروسس اور گٹھیا سے بچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement

بہتر بینائی

لیموں کا چھکا کیروٹو نائیڈز سے بھرپور ہوتا ہے یہ ایک رنگ دار مادہ ہے جو لیموں کو زرد رنگ دیتا ہے یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ کو طور پر کام کرتا ہے اور جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے جبکہ وٹامن اے کو بینائی دوست وٹامن کہاجاتا ہے۔

وٹامن اے آنکھوں کی صحت بہتر بنانے کے ساتھ کئی طرح کے انفیکشن سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

دل کی صحت

لیموں کے چھلکوں میں میگنیشیم، کیلشیم اور پوٹاشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو شریانوں کی اندرونی سطح کو آرام دہ حالت میں رکھتی ہے جس سے بلڈ پریشر توازن میں رہتا ہے جو دل کی صحت کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

لیموں کے چھلکوں میں موجود دیگر صحت بخش اجزاء بلڈپریشر کو منظم رکھتے ہیں اور ساتھ ہی برے کولیسٹرول ایل ڈی ایل کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جوامراض قلب کی اہم وجہ ہے۔

Advertisement

کینسر سے تحفظ

لیموں کے چھلکوں میں موجود لیمونن اور دیگر فلیونائیڈزکینسر کی رسولیوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کولیسٹرول میں کمی

یہ چھلکے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے معاون ثابت ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

فاسد مادوں کا اخراج

فاسد مادے یا زہریلے عناصر کی موجودگی جسم کو نہ صرف اندر سے کمزور بناتی ہیں بلکہ یہ مضر صحت غذائیں اور مشروبات کی لت کو بھی بڑھاتی ہیں۔ لیموں کے چھلکوں میں موجود بائیوفلاونائیڈز جسم کے ان زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

استعمال

لیموں کے چھلکوں کو غذا میں استعمال کرنے کے لئے اسے فریزر میں فریز کرلیں۔ پھر اسے کھانے پرگریٹر کو استعمال کرتے ہوئے چھڑک دیں اس طرح کھانے کی خوشبواور ذائقہ کے ساتھ صحت بھی بڑھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر