
امریکی کامیڈین ول اسمتھ کے ہاتھوں لائیو شو کے دوران تھپڑ کھانے والے کامیڈین کرس راک واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے روپڑے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ول اسمتھ کے ہاتھوں لائیو شو میں تھپڑ کھانے والے کامیڈین کرس راک امریکی شہر بوسٹن میں تھپڑ والے واقعے کے بعد اپنا پہلا شو کرنے کے لیے پہنچے تو ان کا زبردست انداز میں استقبال کیا گیا۔
تاہم معاملہ ابھی گرم ہے اس لئے کرس نے شو شروع ہوتے ہی کہہ دیا کہ وہ اس واقعے پر بات نہیں کریں گے کیونکہ وہ ابھی اس واقعے سے پوری طرح باہر نہیں نکل سکے ہیں۔
انہوں نے سامعین سے سوال کیا کہ آپ کا ویک اینڈ کیسا تھا؟ انہوں نے سامعین سے کہا کہ میں اپنے اس شو کے دوران اس پر بات کروں گا، یہ سنجیدہ ہوگا، لیکن یہ بہت دلچسپ ہوگا، لیکن اس وقت تو میں آپ کو صرف لطیفے سناؤں گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس راک مذکورہ شو کے دوران اس معاملے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔
خود کو سنبھالتے ہوئے کرس راک نے اس لائیو شو کے دوران سامعین کو یہ بھی بتایا کہ میں نے صرف آپ لوگوں کے علاوہ کسی سے اس حوالے سے بات نہیں کی۔
یاد رہے کہ اکیڈمی ایوارڈز العمروف آسکرز 2022ء لائیو شو کے دوران ول اسمتھ نے اہلیہ سے متعلق مذاق کرنے پر کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مار دیا تھا جس کے بعد سے یہ واقعہ خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بنا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News