Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر قانونی تارکین وطن کی امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

Now Reading:

غیر قانونی تارکین وطن کی امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے  تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ہونڈوراس، کیوبا، گوئٹے مالا، نکاراگوا، ایل سلواڈور، کولمبیا، وینزویلا، پیرو، ایکواڈور اور ہیٹی سے ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو نے امریکہ کی سرحد تک پہنچنے کے لیے گزشتہ چار دنوں میں غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے چھ ہزار غیر قانونی تارکین وطن کے گرفتار کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے  تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ہونڈوراس، کیوبا، گوئٹے مالا، نکاراگوا، ایل سلواڈور، کولمبیا، وینزویلا، پیرو، ایکواڈور اور ہیٹی سے ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  گزشتہ چار دنوں میں حراست میں لیے گئے چھ ہزار تارکین وطن میں سے دو سو ایسے بچے تھے جن کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ دار موجود نہ  تھا اور بھوک کی وجہ سے ان کی حالت  بہت خراب تھی۔ غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں حال ہی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ انسانی سمگلروں نے تارکین وطن کو امریکہ لے جانے کا وعدہ کر کے دھوکہ دیا۔

یاد رہے،  انسانی اسمگلنگ کا گھناؤنا کاروبار لاطینی امریکا میں منظم انداز میں کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر