Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتی اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر وزیراعظم ہاؤس بلا لیا گیا

Now Reading:

حکومتی اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر وزیراعظم ہاؤس بلا لیا گیا
افطار ڈنر

وزیراعظم کی جانب سے اتحادیوں کو آج افطار ڈنر کی دعوت دے دی گئی ہے۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اتحادیوں کو آج وزیراعظم ہاؤس بلا لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دینگے اور اس موقع پر وزیراعظم اتحادیوں سے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر حتمی مشاورت کرینگے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک اتحادیوں نے کابینہ کے لیے اپنے نام نہیں دیئے ہیں جبکہ اسپیکر کےلیے راجہ پرویز اشرف کا نام فیورٹ ہے۔

خیال رہے کہ اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے وزرا ، مشیر اور معاون خصوصی کے نام منظوری کے لیے نام منظوری کے لیے پارٹی کے قائد نواز شریف کو بھجوا دیئے ہیں۔

وزرا کی فہرست میں (ن) لیگ کے ممکنہ ناموں میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل،مریم اورنگزیب، سعد رفیق ،ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، احسن اقبال، خرم دستگیر اور رانا تنویر حسین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مشیران اور معاون خصوصی کے لیے محمد زبیر،ملک احمد خان،پرویز رشید اور حنیف عباسی کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے قائدین کے درمیان مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔ جس میں ایم کیو ایم، جے یو آئی اور بی اے پی کو بھی وزارتیں دینے کے لئے تجاویز پر غور ہوگا۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں، جن کا نام آصف زرداری نے تجویز کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ سید نوید قمر کو اسپیکر بنایا جائے۔

اس کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ بی اے پی کے خالد مگسی کو ملنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر