
دو ماہ قبل روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والے حملے کے بعد سے ایک نام’ کرپٹو کرنسی‘ سب سے زیادہ زیر گردش ہے۔
روسی چڑھائی کے بعد بین الاقوامی برادری کی جانب سے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی گئیں تو اس نےڈیجیٹل کرنسی کی شکل میں ان پابندیوں کا توڑ نکال لیا۔
دوسری جانب روسی جارحیت کا نشانہ بننے والے ملک یوکرین پرعطیات کی شکل میں کرپٹو کرنسی کی بارش ہورہی ہے جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
دنیا کے بڑے کرپٹو ایکسچینجز کی جانب سے کرپٹوعطیات کے بعد فن لینڈ کی حکومت بھی جرائم پیشہ افراد کے قبضے سے برآمد کی گئے بٹ کوائن جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کوعطیہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔
مقامی ذرایع ابلاغ کے مطابق حکومت کے پاس اس وقت برآمد کیے گئے 1981 بٹ کوائن ہیں جن کہ مالیت کروڑوں ڈالر ہے۔ ان کوائنزکو فن لینڈ کے کسٹم حکام نے منشیات کے اسمگلروں کے قبضے سے برآمد کیا تھا۔
تاہم حکومت ان بٹ کوائن کو فروخت کرنے کے بعد حاصل ہونے والی رقم یوکرین کے حوالے کرے گی۔
بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کے مطابق حکومت نے 1981 بٹ کوائن فروخت کرنے کے لیے دو بروکرز کو بھی منتخب کرلیا ہے۔ تاہم اس معاملے کو کابینہ میں زیر بحث لانے کے بعد آئندہ ماہ کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News