مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے آپریشن مزید ہموار ہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سعد رفیق نے پی آئی کے حوالے سے اچھی خبر بتاتے ہوئے لکھا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ ہوا ہے، ائیربس 320 اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
PIA کے بیڑے میں اضافہ
ائیربس 320 اسلام آباد پہنچ گىئلیز پرحاصل شدہ ائیربس 170 نشستوں پر مشتمل اور4برس پہلے بناٸ گىئAdvertisement
PIA کے انسگنیاکیساتھ عید کے بعد آپریشنز شروع ھونگے
مزید3 طیارے چندماہ میں PIAبیڑے کا حصہ بنیں
انشااللّٰہ نئے طیاروں کی شمولیت سےPIAکے آپریشن مزید ہموار ہونگے pic.twitter.com/H6d16C8DZ5— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 29, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں سعد رفیق نے لکھا کہ لیز پرحاصل شدہ ائیربس 170 نشستوں پر مشتمل اور4برس پہلے بنائی گئی، پی آئی اے کے انسگنیا کیساتھ عید کے بعد آپریشنز شروع ہونگے۔
انہوں نے لکھا کہ مزید3 طیارے چندماہ میں پی آئی اے بیڑے کا حصہ بنیں گے، انشااللّٰہ نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے آپریشن مزید ہموار ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
