Advertisement
Advertisement
Advertisement

تربوز کے بیج کو دھوپ میں سکھا کر کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

Now Reading:

تربوز کے بیج کو دھوپ میں سکھا کر کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

تربوز اور اس کا شربت گرمی بھگانے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں لیکن تربوز کھانے کے بعد اس کے بیج کو سکھا کر بھی بہت فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

تربوز کے بیجوں کو دھوپ میں سکھا کر خُشک کرلیں اور پھر ان کا پاؤڈر بناکر کھائیں۔

اس کے علاوہ یہ پاؤڈر دودھ میں مکس کرکے بھی پی سکتے ہیں، اگر بالوں میں خشکی و سکری یا پھر جوؤں کے مسائل ہیں تو بیجوں کے پاؤڈر کو لیموں کے عرق میں مکس کرکے بالوں میں لگائیں،اس سے ٹھنڈک کا احساس بھی ہوگا اور جوئیں بھی مر جائیں گی۔

تربوز کے 20 سے 30 بیج لے کر انہیں پیس لیں اور پھر تقریباً 8 کپ پانی میں یہ پسے ہوئے بیج ڈال کر اسے 15 منٹ تک ابال لیں۔

ان تربوز کے بیجوں کا قہوہ چند دن تک استعمال کریں اور ہر دو دن بعد ایک دن کا وقفہ لازمی کرلیں۔

Advertisement

ان میں موجود میگنیشئیم اور پوٹاشئیم ہڈیوں میں کمزوری نہیں آنے دیتا اور انہیں ہر وقت فعال رکھتا ہے۔

یہ بیج جسم میں بلڈ شوگر کو کنٹرول رکھتے ہیں انسولین کی مقدار کو گھٹا کر آپ کا شوگر تیزی سے کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ان بیجوں میں کیلوریز زیادہ پائی جاتی ہیں جو کہ آپ کی جسمانی طاقت کو بڑھاتی ہیں ایسے لوگ جو جلدی تھک جاتے ہیں وہ ان کے استعمال سے انرجی حاصل کرسکتے ہیں۔

چہرے پر ایکنی کی شکایت ہے تو تربوز کے بیجوں کا تیل لگائیں یہ اس قدر ٹھنڈا اور راحت بخش ہوتا ہے کہ اس کے روزمرہ استعمال سے چہرے کی تمام ایکنی اور داغ دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ اپنے بالوں کے گرنے اور کمزوری سے پریشان ہیں تو تربوز کے بیج پھینکنے کے بارے میں ہرگز نہ سوچیں کیونکہ اس میں وافر مقدار میں آئرن، کاپر، میگنشیئم موجود ہوتا ہے۔

اس کے بیجوں کو کرش کر کے دہی میں ملا کر اپنے بالوں میں لگائیں، اس سے بالوں میں دوبارہ جان آجائے گی اور بال ٹوٹنا بھی کم ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر