Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسٹاگرام فلسطین سے متعلق میری پوسٹ بلاک کررہا ہے، بیلا حدید 

Now Reading:

انسٹاگرام فلسطین سے متعلق میری پوسٹ بلاک کررہا ہے، بیلا حدید 
بیلا حدید

بیلا حدید

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں میں فلسطین سے متعلق بات کرنا چھوڑ دوں تو آپ فلسطینیوں کو قتل کرنا چھوڑ دیں۔

امریکی سپر ماڈل بیلا حدید ہمیشہ سے فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور وہ فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر کھل کر بات کرتی ہیں اور اس کے لیے اپنے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتی ہیں لیکن اپنے حالیہ انٹریو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میری پوسٹس بلاک کی جارہی ہیں۔

ایک انٹریو میں بیلا حدید نے انکشاف کیا کہ انسٹاگرام فلسطین سے متعلق میری پوسٹ بلاک کررہا ہے اور میں جب بھی فلسطین کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں تو مجھ پر فوراً ’’شیڈو بین‘‘ لگا دیا جاتا ہے جب کہ فوٹو شیئرنگ ایپ پر میری اسٹوریز کو بھی روکا جارہا ہے۔

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل نے کہا کہ مجھے فرق نہیں پڑتا انسٹاگرام میری پوسٹس کو سینسر کرے یا پھر بلاک کرے ، میں فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتی رہوں گی اور دنیا کو بتاتی رہوں گی کہ کس طرح اسرائیلی حکومت ، اسرائیلی ڈیفنس فورسز بغیر کسی وجہ کے معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Bella 🦋 (@bellahadid)

انہوں نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں میں بات کرنا چھوڑ دوں ، بالکل اس طرح جس طرح آپ لوگوں نے صحافیوں کو خاموش کروایا ہوا ہے یا پھر کوئی بھی جو فلسطین سے متعلق دنیا کو معلومات فراہم کرنا چاہتا ہے تو آپ کو فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہوگا۔

خیال رہے بیلا حدید نے حال میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی درجنوں ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ ان مظالم کو سب دیکھیں‘‘۔

Advertisement

خیال رہے انسٹاگرام پر شیڈو پابندی عائد ہونے کا مطلب کسی بھی پوسٹ کو محدود کرنا ہے یعنی وہ پوسٹ آپ کے فالورز تک نہیں پہنچ پائے گی ، صرف محدود لوگ ہی اسے دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اسرائیلی پولیس کا آج چوتھے روز بھی مسجد الاقصیٰ پر دھاوا، نمازیوں کو باہر نکال دیا

واضح رہے اسرائیلی پولیس نے آج مسلسل چوتھے روز مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا۔ اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحن کو نمازیوں سے خالی کرالیا اور اس کارروائی کا مقصد یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ کے دورے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر