دنیا بھر میں ہری مرچ ایک عام اور سستی سبزی سمجھی جاتی ہے، ہری مرچ کھانوں کا مزہ تو دوبالا کرتی ہی ہے لیکن یہ صحت کے حوالے سے بھی بے شمار طبی فوائد رکھتی ہے
آج ہم اپنی اس اسٹوری میں سبز مرچ کے کچھ خاص فوائد پیش کر رہے ہیں جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے ، بلکہ ہر کھانے میں سرخ کی جگہ سبز مرچ ہی استعمال کرنا شروع کردیں گے۔
٭اگر آپ کے جسم میں آئرن کی کمی ہے توپھر ہری مرچ کو اپنی خوراک کا حصہ بنالیں۔ یہ آئرن اور وٹامن سی کا قدرتی ذریعہ ہے ۔
٭ اس کے علاوہ ان میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لئے اس کا استعمال جسم سے خصوصاً دمہ اور گلے کے نقصان دہ بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہے اس کے علاوہ ان میں اینٹی پین کلر یعنی درد سے ریلیف دینی والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں ۔
٭اس میں بڑی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتی ہے اس لئے اس کو ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھنا چاہیے کیونکہ دھوپ سے اس کے وٹامنز ضائع ہو جاتے ہیں۔
٭ہری مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں جس کی وجہ سے یہ جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتی ہے ۔

٭ہری مرچ کے استعمال سے جسم میں اینڈورفن مادے کا اخراج ہوتا ہے جو کہ ذہنی خلفشاراور چڑچڑے پن کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
٭شوگر کے مریضوں کے لئے بھی اس کا استعمال اچھا ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کے لیول کو متوازن کرتی ہے۔
٭ہری مرچ میں غذائی ریشہ اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ کھانا ہضم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔

٭ہری مرچ کھانے سے سکن میں فاضل مادے خارج ہو جاتے ہیں اس کی وجہ سے سکن صحت مند اور چمکدار رہتی ہے اس کے ہری مرچ میں بہت زبردست اینٹی ایجنگ خصویات بھی پائی جاتی ہیں جو آپ کو لمبے عرصے تک جوان رکھ سکتی ہیں ۔
٭ہری مرچ میں ایک مخصوص اینٹی آکسیڈنٹ مادے بیٹا کیروٹین کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ دل اور دوران خون کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
٭ہری مرچ سے ہڈیاں اور دانت بھی مضبوط ہوتے ہیں کیونکہ اس میں وٹامن اے کی بھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
