 
                                                                              ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے ثنا جاوید کی جانب سے دائر کی گئی سائبر ہتک عزت کیس کی شکایت بند کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سربراہ عمران ریاض نے کہا ہے کہ اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے سائبر ہتک عزت کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں اُن کے خلاف منصوبہ بندی کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کے سربراہ عمران ریاض نے ٹوئٹ میں کہا کہ اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے سائبر ہتک عزت کے خلاف دائر کی گئی شکایت بند کر دی گئی ہے۔
عمران ریاض نے کہا کہ فراہم کردہ شواہد کی قانونی ٹیم نے باریک بینی سے چھان بین کی اور جو مواد ملا وہ ثناء جاوید کے ساتھ کام کے دوران مختلف ساتھی کارکنوں کے ذاتی تجربات کے اشتراک سے متعلق تھا۔
AdvertisementThe complaint filed by Actress Sana Javed against her cyber defamation has been closed. The provided evidence was closely scrutinised by the legal team and the content found was about sharing of personal experiences of different coworkers while at work with Sana Javed.
— Imran Riaz (@ImmiRizz) April 8, 2022
اُنہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی ٹیم کو بھی ثناء جاوید کے خلاف منصوبہ بندی کی مہم کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ثنا جاوید کے خلاف شوبز انڈسٹری کے متعدد افراد کی جانب سے بدتمیزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد اداکارہ نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔
اداکارہ ثنا جاوید نے گزشتہ ماہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوری منصوبہ بندی کے ساتھ انہیں بدنام کرنے کے لیے ان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 