
عمران نذیر نے کہا ہے کہ فیاض الحسن جھوٹوں کے چیمپئن ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے فیاض الحسن کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیاض الحسن چوہان آپ کل ہی پنجاب اسمبلی کااجلاس بلاو اور میڈیا کی موجودگی میں گنتی کرواو۔
انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن جھوٹوں کے چیمپئن ہیں اور یہ اس طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے لوگ سانس لیتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کا ووٹ خریدنے کے لئے پندرہ کڑوڑ روپے بانٹ رہے ہو شرم کرو۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کانپیں تمہاری ٹانگ رہی ہیں،اور وارننگ دے رہا ہوں کہ جھوٹ کے ڈرامہ اور نہیں چلیں گئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر پرویز الہٰی میں ہمت ہے تو صبح اجلاس بلاو میڈیا کو اندر بلاو دوسوسےزائد ارکان دکھائیں گئے، پنجاب اسمبلی میں جعلی توڑپھوڑ کا ڈرامہ رچایا ہے اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گئے۔
واضح رہے اس سے قبل فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ساری دنیا جانتی ہے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی صورت میں آئینی اور قانونی طور پر عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کے زیر نگرانی پنجاب کا صوبہ چل رہا ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ کس طرح 150 سے زائد پنجاب کے ایم پی ایز کو ہوٹلوں میں بند کیا گیا، انکی حکمت عملی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ ن لیگ اور انکی ترجمان الزامات کی سیاست نا کریں، یہ لوگ عوام کے ذہنوں کو خراب نا کریں، یہ لوگ عوام کے سامنے کھل کے آگئے ہیں، ان لوگوں کی خاندانی روایت یہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News