
وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری حلف لینے کے بعد وزارت بحری امور پہنچے جہاں پر ایڈیشنل سیکرٹری بحری امور سمیت وزارتِ بحری امور کے سینئر حکام نےان کا خیر مقدم کیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز نے وزارت کے کاموں اور امور کے بارے میں وفاقی وزیر فیصل سبزواری کو بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے یقین دلایا کہ وہ جلد کراچی میں وزارت کے تمام محکموں کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News