
انڈین پریمئیر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیٹدرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران ڈیوڈ وارنر کے رقص نے شائقین کے دل جیتے لئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی مختلف طرز کے ڈانس کی وڈیو وائرل ہو چکی ہے، آسٹریلوی پاور ہٹر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مشہور پشپا ڈانس کا وڈیو کلپ شئیر کیا ہ
گزشتہ روز دہلی کیپیٹلز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے پہلے تو اپنی پاور ہٹنگ سے شائقین کرکٹ سے داد وصول کی، اور پھر دوران فیلڈنگ مختلف ڈانس اسٹیپ کر کے شائقین کے دل جیت لئے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ڈیوڈ وارنر کی آئی پی ایل 2022 میں مشہور تیلگو فلم پشپا کے سری ولی رقص کی وڈیو سب سے زیادہ وائرل ہوئی ہے، انہوں نے اس وڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی، اور اپنے فالوورز سے پوچھا کہ کیا خیال ہے۔
فلم پشپا کے مشہور سری ولی ڈانس اسٹیپ کو مخلف بین الاقوامی کھلاڑیوں اور اہم شخصیات نے بھی کیا اور سوشل میڈیا پر شئیر بھی کیا۔
واضح رہے کہ تیلگو فلم پشپا نے باکس آفس پر ریکارڈ کامیابی حاصل کی اور پشپا ڈانس کے گانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News