جام کمال نے بی اے پی کے الیکشن سے متعلق بیان کی تردید کر دی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ جنرل سیکرٹری بلوچستان عوامی پارٹی کے الیکشن سے متعلق بیان کی تردید کرتے ہیں، پارٹی الیکشن سے متعلق سنئیر رہنماؤں سے مشاورت نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ کی طرف سے شائع کی گئی وہ بےبنیاد ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان بحثیت پارٹی صدر خود کرونگا۔
جام کمال نے کہا ہے کہ بے بنیاد بیانات سے پارٹی کو نقصان ہوگا، سنئیر قیادت سے مشاورت کے بعد اعلان کرینگے، پارٹی صدر کی موجودگی میں جنرل سیکرٹری کو اختیار نہیں کہ وہ اتنا بڑا فیصلہ کرے۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ملک سے باہر ہوں کوئٹہ پہنچ کر مشاورت کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
