Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمعون عباسی کو کونسی بھارتی اداکارہ کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی؟

Now Reading:

شمعون عباسی کو کونسی بھارتی اداکارہ کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی؟

پاکستان کے معروف اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور فلم ساز شمعون عباسی نے حال ہی میں میں نعمان اعجاز کے شو ’جی سرکار‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی وُڈ سے فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ پاکستانی فلم پروڈیوسر حسین ضیا ان کے اچھے دوست رہے ہیں، جن کے تعلقات متعدد بھارتی فلم سازوں سے رہے ہیں اور ان کے توسط سے ہی انہیں بولی وڈ فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تھی۔

شمعون عباسی کے مطابق حسن ضیا بھارتی دورے پر گئے تو وہاں انہوں نے فون کرکے نہیں بھارتی فلم ساز وشال بھردواج کی فلم ’سات خون معاف‘ میں کام کرنے کی پیش کش کی۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں فون پر کہا گیا کہ وہ ایک ہفتے میں بھارت پہنچیں، جہاں پہلے ان کا اوڈیشن لیا جائے گا، جس کے اگلے ہی ہفتے ان کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

Advertisement

شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ انہیں پریانکا چوپڑا کے شوہر کا مرکزی کردار نبھانے کی پیشکش کی گئی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں وشال بھردواج کی فلم ’سات خون معاف’ میں پریانکا چوپڑا کے چوتھے شوہر کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی اور انہیں فلم میں روسی شخص کا کردار ادا کرنا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ چوں کہ اس وقت وہ اپنی فلم ’وار‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو انہوں نے ایک ہفتے میں بھارت جانے سے معذرت کرلی اور وشال بھردواج کو درخواست کی کہ وہ پریانکا چوپڑا کو کہیں کہ ان کے لیے تھوڑا سا انتظار کریں۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ وشال بھردواج نے انہیں کہا کہ وہ اب وہ ان کے لیے پریانکا چوپڑا کو انتطار کرنے کا کہیں گے؟

شمعون عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اگر کسی سے کوئی کمٹمنٹ کریں تو آخری حد تک اسے نبھانے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے ہی انہوں نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

Advertisement

سات خون معاف 2011 میں ریلیز ہوئی تھی—پرومو فوٹو

ساتھ ہی اداکار نے یہ اعتراف بھی کیا کہ جب انہیں بھارت سے کام کی پیش کش کا فون آیا، تب انہوں نے خوشی کے مارے اپنے تمام کام عارضی طور پر چھوڑ دیے تھے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی فلم ’سات خون معاف‘ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں انہوں نے سات شادیاں کی تھیں اور ساتوں شوہروں کو قتل کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر