Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی پلانٹ کا پودا گھر میں کیوں رکھنا چاہئیے؟ جانیے حیرت انگیز فائدے

Now Reading:

منی پلانٹ کا پودا گھر میں کیوں رکھنا چاہئیے؟ جانیے حیرت انگیز فائدے

گھر میں مختلف قسم کے پودے رکھنا فائدے مند ہوتے ہیں لیکن منی پلانٹ کی خصوصیات جان کر آپ اسے اپنے گھر میں رکھنے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔

منی پلانٹ جسے سائنسی زبان میں Epipremnum aureum، pinnatum اور Scindapsus aureus کہا جاتا ہے، اس کے بے شمار فوائد ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔

 اس کے علاوہ منی پلانٹ کے مزید نام ہیں جو کہ Pothos، Devils Ivy اور Silver Vine ہیں۔

پودوں کی ایک خاص ویب سائٹ flower aura کے مطابق منی پلانٹ گھر میں رکھنے سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں صحت پر اچھے اثرات اور دماغی تناؤ سے نجات سرِ فہرست ہیں۔

Advertisement

کئی لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ منی پلانٹ خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، یہ پودا گھر میں رکھنے سے آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کئی ایسے پودے ہیں جنہیں گھر میں رکھنے سے آپ کو مالی اور جسمانی طور پر فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

منی پلانٹ بھی ان ہی پودوں میں سے ایک ہے،اس خوشحالی لانے کا سبب قرار دیا جاتا ہے۔

منی پلانٹ ایک ایسا پودا ہے جو ہوا میں سے تمام زہریلے مادے اپنے اندر جذب کر لیتا ہے جبکہ ارد گرد کی آب و ہوا کو پاک اور صاف بنا دیتا ہے۔

اس کے علاوہ منی پلانٹ وہ پودا ہے جو موبائل، ٹیلی ویژن، لیپ ٹاپ اور ٹیب میں سے تمام ریڈئیشن اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور آپ کی صحت بالکل خراب نہیں ہونے دیتا۔

اگر آپ ہر وقت پریشان رہتے ہیں یا انزائیٹی کا سامنا ہے تو گھر میں منی پلانٹ کا پودا ضرور رکھیں، آپ اسے اپنے کمرے میں یا آفس کی ڈیسک پر رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ وہ پودا ہے جسے سورج کی روشنی درکار نہیں ہوتی اسی لیے اسے ان ڈور پلانٹ یعنی گھر کے اندر رکھے جانے والا پودا بھی کہا جاتا ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق جس گملے یا بوتل میں منی پلانٹ کا پودا لگائیں اس کا رنگ لال نا ہو، یا اس پودے کو کسی لال رنگ کے فرنیچر یا کسی بھی لال رنگ کی چیز کے قریب نا رکھیں۔

منی پلانٹ کے پودے کو اس وقت پانی دیں جب مٹی بالکل خشک ہو جائے، اسے زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی، 3 سے 4 دن بعد پانی دے سکتے ہیں۔

کوشش کریں کہ جس گملے یا بوتل میں منی پلانٹ کا پودا لگائیں اس کے نچلے حصے یعنی سطح کو پودے کے پتے نا چھوئیں۔

ماہرین کے مطابق منی پلانٹ کو ہر گز east-west direction یعنی مشرق مغرب کی سمت نا رکھیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر