Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی شخص پیک مین کے تمام راؤنڈ مکمل کرنے والا گیارہواں کھلاڑی بن گیا

Now Reading:

امریکی شخص پیک مین کے تمام راؤنڈ مکمل کرنے والا گیارہواں کھلاڑی بن گیا

پیک مین ویڈیو گیم کی دنیا کا مقبول ترین گیم بھی ہے لیکن اس کا خاص سافٹ ویئر کچھ اس طرح لکھا گیا ہے کہ یہ گیم ہر اگلے مرحلے پر مشکل سے مشکل تر ہوتا چلاجاتا ہے۔ اب تک دس افراد ہی اس پر موزوں ترین اسکور کرکے سارے راؤنڈ عبور کرچکے تھے لیکن اب ایک اور امریکی نے یہ اعزاز حاصل کرکے پوری دنیا کے گیارہ افراد میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔

پینسلوانیا کے جیک گولڈ برگ نے کلاسیکل آرکیڈ گیم پر اپنی مہارت کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے۔ اس میں انہوں ںے چار گھنٹے اور گیارہ منٹ میں تمام 256 راؤنڈ مکمل کئے ہیں اور 3333360 اسکور بنایا ہے جو اس گیم پر سب  سے زیادہ ممکن اسکور کا ایک ریکارڈ بھی ہے۔

ویڈیو گیم کے آرکیڈ ورژن پر ریکارڈ رکھنے والی ایک کمپنی ٹوئن گیکسیز نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ کمپنی نے جیک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا کے گیارہویں شخص ہیں جنہوں نے 1980 کے مشہور آرکیڈ گیم میں آخری حد تک جاکر سب سے زیادہ اسکور کیا ہے اور اس کے سینکڑوں درجے پار کئے ہیں۔

جیک گولڈ برگ نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت پرامید ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مشہور آرکیڈ گیم گیلگا میں آخری حد تک جاکر ایک اور ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں اور یہ اعزاز دنیا میں اب تک صرف 16 گیمرز کو ہی حاصل ہوسکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر