Advertisement
Advertisement
Advertisement

روشنائی کے بغیر کبھی ختم نہ ہونے والا دنیا کا سب سے چھوٹا پین

Now Reading:

روشنائی کے بغیر کبھی ختم نہ ہونے والا دنیا کا سب سے چھوٹا پین

یہ دنیا کا سب سے مختصر پین ہے جو لیونارڈو ڈاونسی کی ٹیکنالوجی پر بنایا گیا ہے۔ اس میں روشنائی نہیں اور یہ کبھی لکھنا نہیں چھوڑتا۔

اسے ہمیشہ کا قلم یعنی فور ایور پین کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی تشہییر کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر جاری ہے اور جلد ہی پیداوار بھی شروع ہوجائے گی۔ یہ اتنا چھوٹا ہے کہ اسے آسانی سے کی چین میں اٹکایا جاسکتا ہے اور زپر کے ساتھ بھی لگایا جاسکتا ہے۔

اس کا اصول بہت سادہ ہے وہ یہ ہے کہ اگر چاندی کو باریک نوک میں ڈھالا جائے تو اس کا لکھا ایک ہلکا نشان چھوڑتا ہے۔ اب چاندی میں بعض مرکبات ملا کر اسے گہرا کیا گیا ہے۔ یوں یہ دیوار، کاغذ ، پلاسٹک اور دیگر جگہوں پر آسانی سےلکھ سکتا ہے۔

اس کی پشت پر تین اقسام کی دھاتیں لگی ہیں جن میں سے آپ کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یعنی چاہتے تو تانبے سے بنا قلم لے سکتے ہیں یا پھر پیتل منتخب کرسکتے ہیں یا پھر ٹائٹانیئم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس طرح ہم اسے ٹھوس انک والا پین کہہ سکتے ہیں۔

Advertisement

اس کی نب چاندی میں کپموزٹ دھاتیں ملا کر بنائی گئی ہیں جو کسی بھی جگہ پر رگڑنے سے تحریر یا اس کا عکس چھوڑ دیتی ہے۔

فورایور قلم کی تعارفی قیمت 25 پاونڈ یا 5 ہزار روپے سے کچھ زائد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر