Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو عید کا تحفہ؛ یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

Now Reading:

عوام کو عید کا تحفہ؛ یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت
ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم

وزیراعظم کی جانب سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے عوام کے لئے عید کے بڑے تحفے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس آج منعقد ہوا  ہے۔

 دوران اجلاس وزیراعظم کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے متعلقہ ادارے کی جانب سے بریفنگ پیش کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار تقریباً 18500 میگاواٹ ہے جبکہ طلب کے لحاظ سے بجلی کا شارٹ فال 500 سے 2000 میگاواٹ ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصے سے بند پڑے 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال بنا دیا گیا ہے اور ان 20 بجلی گھروں کے دوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ گزشتہ حکومت کا بجلی گھر چلانے کیلئے ایندھن کی بروقت فراہمی کا منصوبہ نہ ہونا ہے جبکہ دیگر وجوہات میں ایندھن فراہمی میں مسائل، بجلی گھروں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال میں مجرمانہ غفلت ہے۔

اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں جانے والے فیڈرز کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے 30 اپریل تک تمام مسائل کا سد باب کرکے یکم مئی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مشکلات میں مبتلا نہیں کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ہدایت دی کہ ایندھن کے مربوط اور مستقل نظام کی تشکیل اور گرمیوں میں آئندہ ماہ کی پیشگی منصوبہ بندی کی جائے۔

فصلوں کی کٹائی کے دوران ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی شکایت پر وزیرِ اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کی نشاندہی کریں، فوری اور سخت کارروائی کریں۔

شہباز شریف کے احکامات کے مطابق کسانوں کو زرعی مشینری چلانے کیلئے ڈیزل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

Advertisement

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے خاص ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ یقینی بنائے کہ کسانوں کو ڈیزل کے حصول میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم نے منصب سنبھالتے ہی فی الفور ان بجلی گھروں کو فعال بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر