 
                                                                              گرمیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ایسی غذائیں استعمال کرنے کا وقت آچکا ہے جو پانی سے بھرپور ہوں اور تمام ضروری غذائی اجزاء بھی فراہم کریں تاکہ جسم کو توانا اور متحرک رکھا جاسکے۔
بھنڈی جسے انگریزی میں لیڈی فنگر اور اوکرا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، موسم گرما کی سبزی ہے جو کئی فوائد سے بھرپور ہے۔
صرف بھنڈی ہی نہیں بلکہ ’بھنڈی کا پانی‘ بھی انسانی جسم کے لیے اتنا ہی مفید ہے۔
ماہرین کے مطابق بھنڈی کا پانی بلڈ شوگر کے انتظام میں بھی فائدہ مند ہے۔
بھنڈی فائبر، وٹامن بی 6 اور فولیٹ سمیت کئی غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔
ماہرین کے مطابق وٹامن بی ذیابیطس کی نیوروپیتھی میں اضافے کو کم کرتا ہے اور ہومو سسٹین کی سطح کو کم کرتا ہے جو کہ ذیابیطس کی ایک بڑی وجہ ہے۔
اس کے علاوہ، بھنڈی میں موجود حل پذیر فائبر شوگر کو مستحکم کرتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھنڈی میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں اور یہ حل پذیر اور ناقابل حل دونوں طرح کے فائبر کا بہترین ذریعہ ہے۔ ان عناصر کی وجہ سے فائبر کو ٹوٹنے میں زیادہ وقت لگتا ہے اور یہ شوگر کو خون میں بتدریج خارج کرتا ہے، اس وجہ سے بلڈ شوگر لیویل میں اضافے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
بھنڈی کا گلیسیمک انڈیکس بھی بہت کم ہوتا ہے اور یہ ثابت شدہ ہے کہ کم جی آئی والی غذائیں بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم کرتی ہیں۔
یہاں تک کہ امریکن ذیابیطس ایسوسی ایشن بھی بھنڈی کو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک محفوظ آپشن سمجھتی ہے۔
بھنڈی کا پانی تیار کرنے کا طریقہ
چار سے چھ بھنڈیاں لیں اور انہیں اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد ان کے سروں کو کاٹ دیں اور چھری کی مدد سے بھنڈی کو دو حصوں میں تقسیم کریں۔ ایک میسن جار میں پانی ڈالیں اور اس میں بھنڈیاں ڈال دیں۔
بھنڈیوں کو رات بھر بھیگنے دیں اور اگلی صبح پانی میں نچوڑ کر باہر نکال لیں۔ آپ کی بھنڈی کا پانی استعمال کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 