Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی حکومت کا ہر گھر کو 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان، لیکن ایک شرط پر

Now Reading:

نئی حکومت کا ہر گھر کو 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان، لیکن ایک شرط پر
Electricity meter

نئی حکومت نے آتے ہی پنجاب میں 300 یونٹس تک بجلی مفت فراہم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

لیکن اس سے پہلے کہ آپ خوشی سے پاگل پوجائیں، جان لیجئے کہ یہ منصوبہ بھارتی پنجاب میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے والی عام آدمی پارٹی نے پیش کیا ہے۔

اروند کیجریوال کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا، اور اب ایسا لگتا ہے کہ حکومت بنانے میں کامیاب ہونے کے بعد پارٹی اپنی پہلی انتخابی گارنٹی پوری کرنے کے قریب ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھگونت مان کی حکومت جلد ہی پنجاب کے ہر گھر کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کر سکتی ہے۔

منگل کو اس معاملے پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور بھگونت مان کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک میٹنگ ہوئی۔

Advertisement

اس کے بعد بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے ٹویٹ کیا کہ میں بہت جلد پنجاب کے لوگوں کو ایک خوشخبری سناؤں گا۔

اس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ہم مل کر دہلی، پنجاب اور پورے ملک کو بدلیں گے۔

بدھ کو چندی گڑھ میں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں مفت بجلی کے 300 یونٹ کے معاملے پر بحث ہو سکتی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں بجلی ایک اہم اور بڑا مدعا رہا تھا۔ تب عام آدمی پارٹی نے اپنی انتخابی گارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اقتدار میں آیا تو پنجاب کے تمام گھرانوں کو 300 یونٹ مفت اور 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔

16 مارچ کو انتخابات میں زبردست اکثریت کے ساتھ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے والے بھگونت مان کے مفت بجلی کے وعدے کو پورا نہ کرنے کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

کیجریوال خود اس الجھن کا شکار ہیں کہ مفت بجلی کا حساب کیسے ترتیب دیا جائے۔ گزشتہ دنوں میں وہ پنجاب حکومت، محکمہ بجلی اور دیگر حکام سے کئی میٹنگیں کر چکے ہیں۔

Advertisement

منگل کو ہوئی میٹنگ میں بھگونت مان، منیش سسودیا، پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ کے علاوہ ریاست کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں کچھ طبقوں کے لیے مفت بجلی کی اسکیم پہلے ہی نافذ ہے۔

اس کے تحت ایس سی، او بی سی اور خطِ غربت کے نیچے کے لوگوں کو 200 یونٹ مفت بجلی دی جاتی ہے لیکن اب AAP حکومت ہر گھر کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔

لیکن ٹوئسٹ یہ ہے کہ جو بھی 300 یونٹ سے زیادہ بجلی خرچ کرے گا اس سے پورا بل وصول کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر