
سینئر صحافی نصرت جاوید نے پاکستان کے چند معروف اینکرز اور صحافیوں کے سامنے ایک ڈھکا چھپا سوال اٹھایا ہے۔
نصرت جاوید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، اِن پریشانی بھرے دنوں میں سونے سے پہلے میں اُن تمام سیلیبرٹی میڈیا رپورٹرز اور اینکر پرسنز سے سادہ سا سوال کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے آج اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
نصرت جاوید نے سوال کیا کہ، کہاں، کب اور کیوں؟ اور انہوں نے کون سا پیغام اپوزیشن رہنماؤں کو پہنچایا؟
آخر میں نصرت جاوید نے کہا کہ شب بخیر، اپنا خیال رکھیے گا۔
Before I go to sleep in these stressful days, allow me to put a simple question to all celebrity reporters/anchors of media: who met with a group of opposition leaders today. Where, when and why?! And what message HE conveyed to them? Good night and take care.
— Nusrat Javeed (@javeednusrat) April 5, 2022
نصرت جاوید کے ذو معنی پیغام اور سوال نے مزید کئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ نصرت صاحب نے اشاروں میں صحافیوں سے پوچھا کہ کسی (ممکنہ اعلیٰ سرکاری افسر) نے رپورٹرز کے ذریعے حزبِ اختلاف کے رہنماؤں کو کیا پیغام پہنچایا۔
خیال رہے کہ نصرت جاوید کا شمار پاکستان کے باخبر صحافیوں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے موجودہ سیاسی بحران میں یہ ٹویٹ کر کے قوم کو مزید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
اسی حوالے سے صحافی عمران افضل راجہ نے بھی ایک ٹویٹ کیا تھا، نصرت جاوید صاحب کو بھی اس ٹوئٹ میں ٹیگ کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے نصرت جاوید کے اس ڈھکے چھپے ٹوئٹ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا مطلب بتانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Advertisementشاہ جی ہماری نیند خراب کر کے سونے چلے اس پر احتجاج بنتا ہے اور ہمارا احتجاج ہے 🙏 دسو
مرشد 🙏 بتائیں کیا کہا ؟— Moye moye (@ireAlAAA) April 5, 2022
آپ تو علامہ ضمیر نقوی ہی بن گئے ہیں
"میں نہیں بتاؤں گا"— salmanahmed (@salman92321) April 5, 2022
Not fair.
U r going into peaceful sleep leaving us in a stressful thinking. Why not just name it ? who ?— Jack Max (@Jack3Max) April 5, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News