
مشہور نیوز اینکر و میزبان رابعہ انعم نے خود بنے میم کی ریمیک ویڈیو بنا ڈالی۔
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک میم وائرل ہو رہی ہے جو کہ مشہور نیوز اینکر و میزبان رابعہ انعم پر بنائی گئی ہے، اس ویڈیو میں پہلے ایک شعر کہا جاتا ہے اور آخر میں رابعہ انعم کی آواز جوڑی گئی ہے۔
تمہیں میرے دل میں آنا ہے تو کہہ دو نا صنم، جیو نیوز کے ساتھ میں ہوں رابعہ انعم، نیوز اینکر کی آواز پر بنا یہ میم سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اس پر ٹِک ٹاک ویڈیو بھی بنا رہے ہیں تاہم اب خود رابعہ انعم نے بھی اس ویڈیو کا ریمیک بنا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ ویڈیو انسٹاگرام کے کئی پیجز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں احمد جہانزیب موجود ہیں، احمد شعر کہتے ہیں تمہیں میرے دل میں آنا ہے تو کہہ دو نا صنم جس پر رابعہ انعم خود سامنے آکر کہتی ہیں جیو نیوز کے ساتھ میں ہوں رابعہ انعم پھر میزبان خود بھی ہنس پڑتی ہیں۔
اس سے قبل معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی رابعہ انعم کی آواز پر بنے اس میم کا ریمیک بنا چکی ہیں جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News