پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ باولر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کئے جانے کی دیر تھی کہ احسن اقبال بھڑک اٹھے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو وزیراعظم کی تعریف بالکل بھی برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے وسیم اکرم کے سامنے سوالات کا ڈھیر لگا دیا۔
وسیم اکرم نے مشکل میں گھرے اپنے دوست اور سابق کپتان کی حمایت کے لیے وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی شئیر کیا۔
وسیم اکرم نے لکھا، وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا، اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے جن کی وہ نمائندگی کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ کسی عہدے ، طاقت یا نام کے لیے نہیں لڑ رہا، یہ اس کی تقدیر ہے اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔
وسیم اکرم نے I Stand With Imran Khan اور Never Giveup کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔
He was born to lead, fight & win, not for himself but for what he is representing.
It’s not the position or power or name he’s fighting for,
Its his destiny!
And the game is not over yet!#IstandwithImranKhan #NeverGiveUp pic.twitter.com/NXr5G83xVC— Wasim Akram (@wasimakramlive) April 2, 2022
لیکن مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو وسیم اکرم کا یہ جذباتی ٹوئٹ کچھ خاص پسند نہ آیا۔
انہوں نے وسیم اکرم کو جواب دیتے ہوئے سوال پوچھا کہ وہ کس لیے لڑ رہے ہیں؟ ریکارڈ مہنگائی کے لیے؟ ریکارڈ غربت کے لیے؟ ریکارڈ بیروزگاری کے لیے؟ ریکارڈ کرپشن کے لیے؟ ریکارڈ بدانتظامی کے لیے؟ اور یہ فہرست بہت طویل ہے۔
Fight for what?
-Record Price hike
-Record Poverty
-Record Unemployment
-Record Corruption
-Record misgovernance
and the list is long. https://t.co/XeH6ho0hoY— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 2, 2022
ایک طرف جہاں وسیم اکرم کے پیغام پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے، وہیں احسن اقبال وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
