
بھارتی میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوروں نے دن دہاڑے 60 فٹ لمبا لوہے کا پل چرا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کا بھیس بدل کر چوروں نے 60 فٹ لمبا لوہے کا پل چرا لیا۔
چور ہمیشہ ایسی چوری کرتے ہیں جو ان کے لئے چھپانی آسان ہو تاہم یہ چوری ایسی ہے جو جان کر ہر کوئی حیران ہے کیونکہ اس 60 فٹ لمبے لوہے کے پُل کا وزن 500 ٹن ہے جو نہ اُکھاڑنا آسان ہے اور نہ ہی لے جانا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ریاست بہار میں خود کو محکمہ آبپاشی کا اہلکار ظاہر کرکے چوروں نے دن دھاڑے بل ڈوزر اور گیس کٹر کی مدد سے پورا پل کاٹا اور گاڑیوں میں رکھ کر فرار ہوگئے۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ قریبی گاؤں والے حکومت کو 1972 میں تعمیر کئے گئے اس خستہ حال پل کو ہٹانے کی متعدد درخواستیں دے چکے تھے جس پرسرکار نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی تاہم گاؤں والے اس چوری پر خوش ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News