
لنکا شائر کاؤنٹی نے پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی کو اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے رمضان المبارک کی تقریب میں مدعو کیا۔
فاسٹ بولر نے نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اور پھر افطار تقریب میں بھی شرکت کی۔
اس تقریب کے انعقاد کا مقصد تنوع کو فروغ دینا اور مقامی لوگوں کو مسلم کمیونٹی کے قریب لانا تھا۔
اولڈ ٹریفورڈ کنگز کرکٹ کلب، اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ کلب اور بنگالی کرکٹ کلب کے نوجوان کھلاڑیوں نے خصوصی موقع پر حسن علی کو جوائن کیا۔
Advertisement🤩 A special visit from @RealHa55an inspired participants at our #Ramadan evening cricket session!
🌹 #RedRoseTogether | @LancsCricketFDN pic.twitter.com/NKKy3TW0X0
— Lancashire Cricket (@lancscricket) April 27, 2022
پاکستان پیس بیٹری کے اہم رکن حسن علی نے کہا کہ مقامی مسلم کمیونٹی اور خاص طور پر بچوں کو شامل کرنے کے لیے لنکاشائر کرکٹ کی طرف سے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔
حسن علی نے مزید کہا کہ نمائش میں کرکٹ کے لیے بہت زیادہ ٹیلنٹ اور جوش اور مستقبل کے بہت سے کھلاڑی موجود ہیں۔ ان کے ساتھ یہاں وقت گزارنا میرے لیے بہت اچھا لمحہ ہے.
واضح رہے کہ اس سے قبل، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں رمضان کی تقریبات کے لیے ایک تقریب کی میزبانی کی تھی۔
انگلینڈ کے محدود اوورز کے کپتان آئن مورگن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News