سرخ سیارے مریخ پر بھیجے گئے ناسا کے انسائیڈر لینڈر پر نصب طاقتور اور جدید زلزلہ پیما نے مریخ پر دو بڑے زلزلے ریکارڈ کئے ہیں۔ ان میں سے ایک کی شدت 4.2 اور دوسرے کی شدت 4.1 نوٹ کی گئی ہے۔
ان واقعات کو ماہرین نے ارتھ کوئیک پر مارس کوئیک کا نام دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے قبل بھی وہاں زلزلے نوٹ کئے جاتے رہے تھے لیکن یہ دو واقعات ان سے پانچ گنا طاقتور ہیں۔

لیکن ایک بات طے ہے کہ ان زلزلوں پر غور کرنے سے ہم مریخ کے اندر کی سطح پر تحقیق میں مدد مل سکے گی۔ زمین ہو یا مریخ ہر زلزلہ ہمیں اندرونی کیفیت، ٹیکٹونک پلیٹ اور دیگر رازوں سے آگاہ کرتا ہے۔ دونوں زلزلے کے واقعات مریخی قشر (کرسٹ) اور مینٹل کے پاس واقع ہوئے ہیں اور دونوں واقعات 22 اپریل کو رونما ہوئے ہیں۔
جامعہ برسٹل کی ماہر ڈاکٹر اینا ہارلسٹن اور ان کے ساتھیوں نے اس پر تفصیلی غور کیا ہے۔ اس عمل میں پرائمری اور سیکنڈری دونوں طرح کی امواج خارج ہوئی ہیں جنہیں زلزلہ پیما نے ریکارڈ کیا ہے۔ زلزلوں کا مرکز ویلاس مارینرس نامی گھاٹیوں کا سلسلہ ہے جو ایک مشہور جگہ بھی ہے۔

اس مقام پر کئی ارضیاتی فالٹس یا رخنے ہیں اور مریخی نشیب و فراز کے طویل سلسلے بھی ہیں۔ دونوں مقامات ایک دوسرے سے چالیس درجے کے فاصلے پر واقع ہیں۔ خیال ہے کہ یہاں فالٹ کا ایک بڑا مرکز بھی موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
