
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور موسیقار اور اداکار ہارون شاہد نے مسجد نبویﷺمیں نعرے بازی کی مذمت کی ہے۔
ہارون شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہاکہ مدینہ میں جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا اور آئندہ شاید نہ ہو۔
اُنہوں نے اسی ٹوئٹ میں ماضی کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اور ہاں یاد آیا قائد اعظم کے مزار پر بھی نعرے بازی منع ہےویسے، کچھ یاد آیا؟
Madina mein jo hua nahi hona chahye thaa. Aur ainda shayad na ho.
AdvertisementAur han yaad aya QeA Mohammad Ali Jinnah Sahab kay Mazar parr bhee naray baazi mana hai waisay. Kuch yaad aya? #MarchAgainstlmportedGovt
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) April 28, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔
اس مو قع پر جب وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرہ بازی شروع کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے ان کے خلاف چور ،چورکے نعرے لگا رہے ہیں۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #MarchAgainstImportedGovt
Must watch!!!
بھکاریوں کی عزت افزائی شروع ہو چکی ہے۔۔۔ pic.twitter.com/K0pAGGnaZW— Maham (@Maham__PTI) April 28, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News