Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کے سونے کی پوزیشن کا بچوں پر کیا اثر پڑتا ہے؟

Now Reading:

خواتین کے سونے کی پوزیشن کا بچوں پر کیا اثر پڑتا ہے؟
woman sleeping

حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حاملہ خواتین کے سونے کا طریقہ (سلیپنگ پوزیشن) اور بچے پر منفی اثر کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

امراض نسواں کے ماہرین (گائناکولوجسٹ) سمیت تقریباً ہر دوسرا شخص حاملہ خواتین کو کئی چیزوں پر صلاح دیتا ہے۔

ان میں سب سے عام یہ ہے کہ حاملہ خواتین کو جنین میں خون کے بہاؤ کے نامناسب خطرے سے بچنے کے لئے بائیں طرف کروٹ لے کر سونا چاہئیے۔

تاہم، حمل کے پہلے 30 ہفتوں کے دوران 8700 خواتین کے ساتھ کی جانے والی تحقیق سے میں بات سامنے آئی ہے کہ خواتین چاہے بائیں ، دائیں یا پیٹھ کے بل کسی بھی پوزیشن میں سوئیں، اس سے ان کے ساتھ ہونے والی انہونی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

تحقیقاتی مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ان خواتین میں سے تقریباً 22 فیصد کو حمل کی شدید پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا، باوجود اس کے کہ ان کے سونے کی پوزیشن ٹھیک تھی۔

Advertisement

یعنی حاملہ خواتین کے سونے کی پوزیشن کچھ بھی ہو۔ اس کا ان کے ساتھ ہونے والی پیچیدگیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یونیورسٹی آف یوٹاہ اسکول آف میڈیسن میں میٹرنٹی اور ماہر امراض نسواں کے صدر اور مطالعے کے مصنف ڈاکٹر رابرٹ نے کہا کہ ہم خواتین کو یقین دہانی کرا سکتے ہیں کہ حمل کے پہلے 30 ہفتے کے دوران کسی بھی طرح کی سونے کی پوزیشن محفوظ ہے۔

چونکہ مطالعہ میں آخر کے 10 ہفتوں کی تفصیل نہیں لی گئی ہے، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آخر کے 10 ہفتوں میں ایسی کوئی مشکل پیدا نہیں ہوسکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر