Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سے لاپتہ 14 سالہ دعا زہرا کا نکاح نامہ جعلی ہونے کے شواہد منظر عام پر

Now Reading:

کراچی سے لاپتہ 14 سالہ دعا زہرا کا نکاح نامہ جعلی ہونے کے شواہد منظر عام پر
Dua Zehra Nikah Nama

کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرا کی بازیابی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ دعا زہرا اور ظہیر احمد کا نکاح نامہ جعلی قرار ہونے کے اور شواہد منظر عام پر آگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مزنگ پولیس نے نکاح خواں حافظ غلام مصطفیٰ کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم غلام مصطفیٰ نے نکاح نامہ غیر قانونی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

نکاح خواں غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ میں نے یہ نکاح نہیں پڑھایا، نکاح نامے پر میرے دستخط ہی نہیں ہیں۔

دعا زہرا کے نکاح نامے کی کاپی بول نیوز کو موصول ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق 16 اپریل کو کراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرا کا سراغ لاہور میں ملا ہے۔

پولیس کے مطابق دعا زہرا نے لاہور میں ظہیر احمد شاہ نامی شخص سے نکاح کیا، جس کی رہائش شیر شاہ کالونی رائیونڈ روڈ لاہور تحریر ہے۔

Advertisement

ظہیر احمد کی تاریخ پیدائش نکاح نامے میں 17 دسمبر 2001 تحریر ہے۔

بول نیوز کو ملنے والی نکاح نامے کی کاپی کے مطابق دعا کی عمر 18 سال ظاہر کی گئی ہے اور اس کی رہائش شیرا کوٹ ظاہر کی گئی ہے۔

نکاح نامے میں نکاح کی تاریخ 17 اپریل ظاہر کی گئی، جب کہ مہر کی رقم 50 ہزار روپے لکھی گئی ہے۔

نکاح نامے میں دعا کو خودمختار دکھایا گیا ہے۔ جبکہ شبیر احمد ولد منیر احمد اور اصغر علی ولد فیض احمد گواہ ہیں۔

16 اپریل کی رات معروف سماجی شخصیت ظفر عباس نے سوشل میڈیا پر ایک خاندان کے ساتھ وڈیو شیئر کی، جس میں موجود شخص نے اپنا تعارف مہدی کاظمی کے نام سے کرایا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ان کی 14 سالہ بیٹی دعا زہرا کاظمی صبح کے وقت کچرا پھینکنے گھر سے نکلی اور پھر واپس نہیں آئی۔

دعا کے والد نے کہا کہ انہوں نے اپنی بچی کو ہر جگہ تلاش کیا لیکن وہ کہیں نہیں ملی، پولیس بھی ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔

سوشل میڈیا میں وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کے ساتھ دیگر تحقیقاتی ادارے بھی دعا کی تلاش میں شامل ہوئے۔

اس دوران پولیس نے دعویٰ کیا کہ دعا اپنی مرضی سے گئی ہے کیونکہ اگر اسے اغوا کیا جاتا تو وہ چیخ و پکار ضرور کرتی، اس کے علاوہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی کوئی وڈیو موجود نہیں۔

اسی دوران پولیس نے دعا کی بازیابی کا دعویٰ بھی کیا لیکن وہ درست ثابت نہ ہوسکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر