Advertisement
Advertisement
Advertisement

فن ایلن نے کاؤنٹی کرکٹ کے لیے یارکشائر کو جوائن کرلیا

Now Reading:

فن ایلن نے کاؤنٹی کرکٹ کے لیے یارکشائر کو جوائن کرلیا

یارکشائر نے آئندہ وائٹلٹی بلاسٹ کے لیے نیوزی لینڈ کے دھماکہ خیز بلے باز فن ایلن سے معاہدہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ کھلاڑی پاکستان کے حارث رؤف کے جانے کے بعد یارکشائر کو جوائن کریں گے جو ٹورنامنٹ کے پہلے پانچ میچوں کے لیے دستیاب ہیں تاہم  ایلن اس وقت جاری آئی پی ایل کے لیے رائل چیلنجرز بنگلور کا حصہ ہیں۔

پچھلے سال کیوی بلے باز نے وائٹلٹی بلاسٹ میں لنکاشائر کی نمائندگی کی اور 159.60 کے صحت مند اسٹرائیک ریٹ سے 399 رنز بنائے۔

یارکشائر میں شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایلن نے کہا کہ میں واقعی میں آنے والے بلاسٹ کے لیے کاؤنٹی کرکٹ میں واپسی کا منتظر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ سیزن میں مقابلے میں اپنی پہلی کامیابی کا واقعی لطف اٹھایا تھا اور میں یارکشائر کے لیے کامیاب مہم میں حصہ ڈالنے کے لیے  تیار ہوں۔

Advertisement

وہ رؤف اور پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ساتھ 2022 کے لیے یارکشائر کے  ٹی ٹوئنٹی بیرون ملک دستخط کے طور پر شامل ہیں۔

یارکشائر کے کرکٹ کے عبوری مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیرن گف نے کہا کہ ہم فن ایلن کو لے کر آئے ہیں جو ایک دھماکہ خیز بلے باز اور بہت اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں، فن یہاں حارث رؤف کی جگہ لے کر آئیں گے جو ہمارے پاس چیمپئین شپ گیمز کے ابتدائی سیزن کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک ہمارے دستخطوں سے ہمیں بلاسٹ میں کچھ بہترین اختیارات ملیں گے اور میں ان باصلاحیت کھلاڑیوں کو پہلے سے ہی دلچسپ اسکواڈ میں شامل کرنے کے قابل ہونے پر بہت خوش ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر