
عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہورہائیکورٹ نے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے روسٹر جاری کیا۔ ججز روسٹر 25 اپریل بروز سوموار سے 7 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔
پرنسپل سیٹ پرسول، فوجداری مقدمات اور اپیلوں پر سماعت کیلئے 14 ڈویژن بنچ تشکیل دیئ گئے ہیں جبکہ لڑائی جھگڑے، اغواء، ضمانت، جائیداد سمیت دیگر سول فوجداری مقدمات پر سماعت کیلئے 34 سنگل بنچ تشکیل دیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ دہشت گردی سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب اور نیب سے متعلقہ کیسز کی سماعت کرے گا۔
مس جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ منشیات اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک سول فوجداری اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
اسپیشل سیکریٹری صحت سندھ نے صوبے بھر میں سرکاری ایمبولینس سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News