Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیل جذب کیے بغیر پکوڑے تلنے کا آسان طریقہ جانیے

Now Reading:

تیل جذب کیے بغیر پکوڑے تلنے کا آسان طریقہ جانیے

پکوڑے یا تو برسات کے موسم میں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں یا پھر رمضانوں میں ،کچھ لوگ پکوڑے کھانے سے اس لئے گھبراتے ہیں کہ اس میں تیل بہت ہوتا ہے اور اس کو کھا کر وزن بہت بڑھ جاتا ہے۔

آج ہم آپ کی یہ مشکل آسان کر دیں گے ،ہماری اس ٹپ کو آزما کر آپ جتنے مرضی چاہیں پکوڑے کھائیں آپ کو تیل سے ڈرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

پکوڑے تلتے وقت گرم ہوئے تیل میں ایک چٹکی نمک ڈال دیں ،اس سے پکوڑوں میں تیل جزب نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ بیسن گھولتے وقت اس میں ایک چائے کا چمچ تیل ملا لیں ،اس سے پکوڑوں میں تیل جزب نہیں ہوتا۔

Advertisement

چاول کے پکوڑے:

بیسن تین چوتھائی کپ

ادرک(باریک کٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ

چاول (ابلے ہوئے ) دو کپ

چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ

Advertisement

نمک حسب ذائقہ

پیاز(باریک کٹی ہوئی) دو عدد

ہرا دھنیا(باریک چوپ کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچ

تیل (تلنے کے لیے) حسب ضرورت

ایک پیالے میں بیسن ، ادرک، چاول ، چاٹ مصالحہ ،ہری مرچ، نمک ، پیاز اور ہرا دھنیا ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کر لیں اور پانی ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں ۔

اب کڑاہی میں تیل گرم کریں اور آنچ درمیانی رکھیں، جب تیل گرم ہو جائے تو ہاتھوں سے یا کسی چمچے کی مدد سے اس آمیزے کو ڈالتے جائیں اور ڈیپ فرائی کر لیں، یہاں تک کہ رنگ سنہرا ہو جائے۔

Advertisement

لیجیئے مزیدار چاولوں کے پکوڑے تیار ہیں، ٹشو پیپر پر رکھ کر چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر