Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسم کى شکل و صورت سے جڑى ايسى دلچسپ معلومات جو آپ کو حیران کردے

Now Reading:

جسم کى شکل و صورت سے جڑى ايسى دلچسپ معلومات جو آپ کو حیران کردے

ہمارے جسمانی اعضاء کی شکل و صورت ہماری صحت کے کئی راز بتاتی ہے جو آپ بھی جان کر حیران رہ جائیں گے۔

امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا کہ مرد اور عورت کی انڈيکس فنگر (شہادت کى انگلى) اگر رنگ فنگر (درميانى انگلى) سے چھوٹی ہو وہ عموماً غضیلے اور جھگڑالو ہوتے ہیں-

برطانیہ کی یونیورسٹی نے ایک اور تجربہ کیا ہے جن مردوں کی انڈيکس فنگر اگر رنگ فنگر سے زیادہ لمبی ہو وہ مثانے کے سرطان کا زیادہ تعداد میں نشانہ بنتے ہیں۔

ایک تحقیق کے ذريعے یہ انکشاف کیا ہے کہ بائیں ہاتھ یعنی کہ ليفٹ ہينڈ سے لکھنے والے دوسروں کی نسبت زیادہ جلد گھبراہٹ اور بے چینی میں مبتلا ہو جاتے ہیں-

Advertisement

 تحقیق کے مطابق جو خواتین اور مرد لکھتے وقت یا دوران گفتگو دونوں ہاتھ استعمال کريں، وہ مثبت طرز فکر رکھتے ہیں اور بےچينى میں بھی کم مبتلا ہوتے ہیں اور ماہرین نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ وہ دماغ کے دونوں حصوں کو استعمال میں لاتے ہیں۔

بین الاقوامی ادارے نے خواتین کے بازوؤں پر بھی تحقیق کی،عموماً خواتین کی بازوؤں کى لمبائى 16 انچ ہوتی ہے مگر تحقیق کے مطابق جن کی لمبائی 16انچ سے کم ہو وہ دوسروں کی نسبت الزائمر مرض کا شکار زیادہ بنتی ہیں۔

اس کے علاوہ کم ہوتے بال، گنج پن اور آنکھوں کے گرد چربی کی تہیں نہ صرف بڑھاپے کی آمد کا پتہ دیتی ہیں بلکہ یہ بھی بتاتى ہیں کہ آپ مختلف طبی مسائل میں گرفتار ہو چکے ہیں-

 خاص طور پر کانوں کی ایک یا دونوں لوؤں پر لکیر پڑنا اس بات کی نشانی ہے کہ آپ ہارٹ اٹیک کا نشانہ بن سکتے ہیں، اسی طرح آنکھوں کے نیچے چربى کى تہيں میٹابولزم کی خرابی کو ظاہر کرتی ہیں۔

Advertisement

ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ چھوٹے بدن رکھنے والے انسان زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں اور ان میں بیماریاں بھی دیر سے جنم لیتی ہیں جیسے جاپانی، ہانگ کانگ کے چینی اور یونانی طویل عرصہ زندہ رہتے ہیں اور یہ سب مغربی اور دیگر ايشیائى کے مقابلے میں چھوٹے جسم رکھتے ہیں۔

جرمن سائنسدانوں نے تجربے سے بتایا ہے کہ سياہ اور سنہری بال رکھنے والوں کی نسبت سرخ بالوں والے مرد اور خواتین زخمی ہونے یا علاج کرواتے وقت زیادہ تکلیف محسوس کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر