
معروف سری لنکن نژاد بھارتی اداکارہ جیکلین فرنانڈز کے 7.12 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کر لیے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی تاجر سکیش چندراشیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں متعلقہ ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز کے 7.12 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کرلیے۔
بھارت میں تاجر سکیشن چندراشیکھر کے اداکارہ سے گہرے تعلقات ہونے کی بنا پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کو بھی تفتیش میں شامل کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوستی کے دوران اداکارہ پر بہت پیسے خرچ کیے، سونے اور ہیرے کے زیورات بھی تحفتاً دیئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اداکارہ کے ضبط کیے گئے 7.12 کروڑ روپے کے اثاثوں کا تعلق بھی منی لانڈرنگ سے ملتا ہے اسی سبب ’ای ڈی‘ نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز پچھلے کئی مہینوں سے سکیش چندراشیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ریڈار پر ہیں اور ان سے وقتاََ فواقتاََ تفتیش کی جا رہی تھی۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جیکلین کو کیس میں تفتیش کے لیے متعدد مرتبہ طلب کیا جا چکا ہے، تحقیقاتی ایجنسی کی تیار کردہ چارج شیٹ کے مطابق اداکارہ نے ملزم سکیش چندراشیکھر سے مہنگے ترین تحائف وصول کیے، اسی بِنا پر کئی تحائف بھی ضبط کیے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News